پاکستان ۳۰ اگست ۲۰۲۶

نئے صوبوں کی بات چھیڑی ہے، تیاری بھی ہے؟ مولانا فضل الرحمان

سکھر (ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے حکومت سے سوال کیا ہے کہ جب نئے صوبوں کی بات چھیڑ دی گئی ہے تو کیا اس کی کوئی تیاری بھی ہے؟ سکھر میں جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکمرانی نواز شریف سے آصف زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک محدود ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبے بنائے جاتے ہیں تو بتایا جائے کہ اس کے لیے کیا تیاری کی گئی ہے، میرے خیال میں سندھ اس کے لیے بالکل تیار نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت قوم سے شعور چھیننا چاہتی ہے، یہ ملک ہمارا ہے اور ہمیں وطن سے محبت کا کوئی سرٹیفکیٹ درکار نہیں۔