پاکستان ۲۷ اگست ۲۰۲۶

نئے صوبوں کا شوق ہے تو سندھ اسمبلی میں قرارداد لے آئیں: مراد علی شاہ

کراچی (ویب نیوز) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جسے نئے صوبے بنانے کا شوق ہے وہ سندھ اسمبلی میں قرارداد لے آئے، اسمبلی ایک بار پھر نئے صوبوں کی مخالفت میں قرارداد منظور کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی پہلے بھی چھ مرتبہ نئے صوبوں کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ مراد علی شاہ نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ میں نئی سہولتوں کے افتتاح کے موقع پر جانوروں کی صحت، تحقیق اور بیماریوں کی تشخیص کے لیے جدید سہولتوں کو اہم پیش رفت قرار دیا۔