کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نے میونسپل کمیٹی ہرنائی کے مزدوروں اور ملازمین کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینی ٹیشن شعبے سے وابستہ مسیحی مزدوروں اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں سے غیر قانونی کٹوتی مزدور دشمن اقدام ہے۔ رہنماؤں نے حکومت سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی کی تبدیلی اور کٹوتی شدہ رقوم فوری واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر کے مزدور ہرنائی کے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی و آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
