کوئٹہ(ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وکلا کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب شہدا، ان کے لواحقین اور انصاف کے متلاشی عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی ہے۔ رہنماؤں کے مطابق کنونشن میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کیا گیا، جبکہ منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب بھی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہمیشہ شہدا کے لواحقین اور مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے، جبکہ جمعیت لائرز فورم پاکستان کے صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ان کی ٹیم کو کامیاب وکلا کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
