موسیٰ خیل (سرکاری خبر)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادر ایسوٹ نے بنیادی مراکز صحت کشپان اور کوٹ خان محمد کا دورہ کرکے ای پی آئی پروگرام، ویکسین اسٹاک، کولڈ چین، ریکارڈ اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ریکارڈ کی درستگی، کولڈ چین برقرار رکھنے اور بچوں کی بروقت ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ مختلف آبادیوں میں والدین کو حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔
