پاکستان ۱۸ اگست ۲۰۲۶

موجودہ اسمبلی کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ نہیں، اسد قیصر

اسلام آباد (ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ اور اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کا سربراہ اجلاس بلایا جا رہا ہے اور خواہش ہے کہ اس معاملے پر اتحادیوں کا مشترکہ مؤقف سامنے آئے۔ اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات یا بات چیت نہیں ہو رہی، جبکہ مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اجلاس بلایا جا رہا ہے، جبکہ آزاد اور قابل قبول الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرائے جانے چاہئیں۔