مقامی ۳ جون ۲۰۲۶

منگی ڈیم کے علاقے سے اغوا ہونے والے ایس ایچ او مسعود احمد پانیزئی ساتھیوں سمیت باحفاظت بازیاب

ہرنائی/زیارت:)صداقت ویب نیوز( ہرنائی اور زیارت کے سرحدی علاقے منگی ڈیم سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او مسعود احمد پانیزئی اور ان کے ساتھ اغوا ہونے والے دیگر تمام افراد باحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق تمام مغویوں کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا جس کے بعد وہ مکمل خیریت کے ساتھ اپنے اہل خانہ تک پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں منگی ڈیم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران ایس ایچ او سمیت متعدد افراد کو اغوا کر لیا تھا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس و سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ مغویوں کی بحفاظت رہائی کی خبر ملتے ہی اہل خانہ اور مقامی افراد نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے کے پرامن اختتام کو علاقے میں امن و امان کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔