منگوچر (ویب نیوز)ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے ژوب سے آنے والی فیلڈر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ژوب کے علاقے کلی اپوزئی سے تعلق رکھنے والی دو خواتین جاں بحق جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
