کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے موقع پر 21 جون کو قلعہ سیف اللہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں استقبالیہ و آگاہی کیمپ، کارنر میٹنگز اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے کارکنوں اور عوام کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں موٹر سائیکل ریلی اور شمع روشن کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عثمان خان کاکڑ نے جمہوریت، آئین کی بالادستی، صوبائی خودمختاری اور محکوم اقوام کے حقوق کے لیے نمایاں جدوجہد کی۔ جلسے سے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔
