کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ اسلامی انقلاب اور قرآن و سنت کے مطابق نظام کا نفاذ ہے۔ مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ملک پر مغربی اور سیکولر نظام مسلط ہے جس کے باعث عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت کی رکنیت سازی مہم مکمل ہو چکی ہے اور جلد مرکزی و صوبائی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکمران طبقہ عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اور اسلامی نظام ہی ملک کو استحکام، انصاف اور خوشحالی فراہم کر سکتا ہے۔
