کوئٹہ (ویب نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کا نظام صرف 800 لوگ چلا رہے ہیں اور اجارہ داریاں قائم ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں اختیارات ایک شخص کے پاس ہیں، جبکہ مضبوط بلدیاتی نظام سب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن سے براہِ راست فنڈز بلدیاتی حکومتوں کو ملنے چاہئیں، کراچی اور لاڑکانہ سمیت ہر شہر کو مقامی لوگوں کے ذریعے چلایا جائے اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔
