اسلام آباد (ویب نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی ہے۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر کے بجلی بلوں میں ہوگا، جبکہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل کیا جائے گا۔
