کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بریال خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران پولیس نے اغوا کے الزام میں صابر شاہ، عبدالسلام اور انعام اللہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مغوی بریال خان کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
