ژوب(صداقت انٹرنیشنل) معرکہ حق اور بھارت کی شکست کے ایک سال مکمل ہونے پر ژوب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم کی قیادت میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول سے شروع ہوکر سینٹرل جیل روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں قبائلی عمائدین، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے حق میں نعرے لگائے جبکہ پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع کیلئے متحد ہے اور نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ قومی شعور بھی اپنانا چاہیے۔
