کوئٹہ (ویب نیوز): امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد واشنگٹن تہران کو ایندھن کی فوری فروخت کی اجازت دے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایران کو ابتدائی مالی مراعات کے طور پر دیا جا رہا ہے جبکہ ایرانی تیل پر پابندیوں میں نرمی بھی معاہدے کے فوری بعد متوقع ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اور باقاعدہ دستخطی تقریب جمعہ کو ہوگی، جس کے بعد بعض معاشی پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے۔
