تازہ ترین ۱۹ جون ۲۰۲۶

معاہدے پر میری رائے مختلف تھی، صدر کی یقین دہانی پر اجازت دے دی: ایرانی سپریم لیڈر

کوئٹہ (ویب نیوز) ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے ان کی ذاتی رائے مختلف تھی، تاہم ایرانی صدر کی یقین دہانی اور قومی مفادات کے تحفظ کے وعدے کے بعد انہوں نے اس کی منظوری دے دی۔ اپنے تحریری پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکام نے نیک نیتی سے کوششیں کیں اور اب معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کا انتظار کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران مضبوط مؤقف کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور آئندہ ساٹھ روز کے دوران پابندیوں میں نرمی اور جوہری پروگرام سے متعلق مزید مذاکرات متوقع ہیں۔