مقامی ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کی شہید جج عبدالحکیم کاکڑ کے اہل خانہ سے تعزیت

کوئٹہ (سرکاری خبر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پوری قوم، عدلیہ اور بلوچستان کا مشترکہ نقصان ہے، حکومت غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی جبکہ دہشت گردی کے ایسے واقعات حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔