کوئٹہ (ویب نیوز) ) ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کی اکثریت مسلمانوں کے خلاف معاشرتی تعصب کے وجود کو تسلیم کرتی ہے۔ سروے کے مطابق 63 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ معاشرے میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پایا جاتا ہے جبکہ 61 فیصد نے اس تعصب کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کی۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 57 فیصد برطانوی شہریوں کا خیال ہے کہ مسلمان اور غیر مسلم ایک ساتھ پُرامن طور پر رہ سکتے ہیں، تاہم بعض افراد نے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور قومی شناخت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
