پاکستان ۴ اگست ۲۰۲۶

مسلح افواج مون سون کے دوران ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

کوئٹہ (ویب نیوز): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون سیزن کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور ’’ڈیزاسٹر لینز 2026‘‘ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے این ڈی ایم اے کی استعداد کار کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر سطح پر مکمل تیاری، اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں اور قومی انفراسٹرکچر کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج مون سون کے دوران امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔