القدس (ویب نیوز) مقبوضہ مشرقی القدس میں اسرائیلی فورسز کی سخت سیکیورٹی میں تقریباً 2300 اسرائیلی آبادکار مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوگئے، جبکہ فلسطینی نمازیوں کا داخلہ روک دیا گیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ رواں سال کی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے، جو یہودی مذہبی تہوار تشا بِآؤ کے موقع پر کی گئی۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر بھی پولیس کی سیکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ پہنچے، جبکہ فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مسجد کے داخلی راستوں پر سخت پابندیاں عائد کرکے متعدد فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔
