مستونگ (ویب نیوز)مستونگ ضلعے کے علاقے کانک میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے چوکی پر فائرنگ شروع کی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد علاقے سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
