تازہ ترین ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

مستونگ میں سیشن جج پر حملہ، 2 افراد شہید

مستونگ (ویب نیوز) مستونگ کے علاقے ولی خان میں نامعلوم مسلح افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق دونوں جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی جبکہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج پر حملہ ریاست پر حملہ ہے اور ملوث عناصر کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔