کوئٹہ (ویب نیوز)ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایل پی جی باؤزر کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ہوٹل کے باہر کھڑے تین ایل پی جی باؤزرز کو بھی آگ لگا دی، جس سے گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔
