کوئٹہ(ویب نیوز) سیکرٹری کھیل بلوچستان درا بلوچ نے مستونگ کے علاقے شمس آباد میں دو نوجوان کھلاڑیوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو نشانہ بنانا پورے کھیلوں کے شعبے کا مشترکہ دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل امن، برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں، جبکہ آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ سے قومی ٹیم کو باصلاحیت کھلاڑی مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اس ٹورنامنٹ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
