مقامی ۳۰ اگست ۲۰۲۶

مستونگ میں باغات کی کٹائی عوام کو متنفر کرنے کا منصوبہ محسوس ہوتا ہے، نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ(ویب نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ مستونگ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زمینداروں کے پھلدار باغات کاٹنا، لوگوں کو اپنے علاقوں سے بے دخل کرنا اور ان کے گھروں و معاشی ذرائع کو تباہ کرنا قبائل اور عام شہریوں کو متنفر کرنے کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بے دخلی، گھروں کی مسماری اور لوگوں کے معاشی وسائل کی تباہی مسائل کا مستقل حل ہوتیں تو شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، دیر بالا، دیر زیریں، شانگلہ اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر گھروں اور کاروباری مراکز کی مسماری کے بعد آج مکمل امن قائم ہوچکا ہوتا۔ نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ طاقت اور تباہی کے ذریعے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کا اعتماد بحال، مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ اور سیاسی و سماجی مسائل کا دانشمندانہ حل تلاش کرنا ضروری ہے۔