تازہ ترین ۲۲ اگست ۲۰۲۶

مستونگ میں این-25 قومی شاہراہ پر دھماکا، پل تباہ

مستونگ(ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں انجیری کراس اور کھڈکوچہ کے درمیان این-25 قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے ایک پل کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پل کو نقصان پہنچنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جبکہ سڑک پر ٹریفک کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔