کوئٹہ (ویب نیوز) قطر کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ جاری مذاکرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی، استحکام اور عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم اور تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلے کے پائیدار حل تک قطر اپنی ثالثی اور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ قطری وزیراعظم نے مذاکرات میں شریک تمام ممالک کی قیادت اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم عمل میں شامل تمام فریقین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ مذاکرات خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنیں گے۔
