پاکستان ۱۱ مئی ۲۰۲۶

مدر ڈے ماں کی غیر معمولی محبت و قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے، مریم نواز

لاہور (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مدر ڈے ماں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ماں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مدر ڈے بیٹوں کو محاذ جنگ پر بھیجنے والی پرعزم اور حوصلہ مند ماں کے نام، ہر شہید اور ہر غازی کی عظیم ماں، بچوں کے لئے محنت مزدوری کرنے والی ہر ماں، خود بھوکا رہ کر بچوں کو کھلانے والی ہر بے لوث ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاں کی مانند باعث راحت وسکون ہے، اللہ تعالی نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دے کر رتبہ بلند کر دیا، ماں سچے جذبے اور رشتے کا نام ہے، مائیں خاندان کا سنگ بنیاد اور معاشرت کا ستون ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مدر ڈے ماں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے، مدر ڈے پر اور ہر روز اپنی عظیم ماں کی کمی محسوس کرتی ہوں، والدہ محترمہ کلثوم نواز کی محبت و شفقت کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ والدہ محترمہ کی دعاں کی بدولت آج اس منصب پر ہوں، ماں کی خدمت کو شعار بنانے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں، ہرماں کی صحت اور تندرستی کے لئے دعا گو