مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں املاک سیل

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک پیٹرول پمپ، چار گوداموں اور 30 دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ کارروائیاں کوئٹہ کے سرکی روڈ، اولڈ ٹرک اڈہ اور سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت مختلف تجارتی علاقوں میں کی گئیں۔ حکام کے مطابق متعدد نوٹسز اور وارننگز کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے پر یہ سخت اقدامات اٹھائے گئے۔ ای ٹی او ایکسائز نے کہا کہ تمام نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور سیل شدہ املاک کو مکمل ادائیگی تک نہیں کھولا جائے گا۔ اس مہم کا مقصد صوبائی محصولات میں اضافہ اور ٹیکس چوری کی روک تھام ہے، جس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے اہلکار سرگرم ہیں۔