مقامی ۱ جون ۲۰۲۶

محمود خان اچکزئی کے خلاف چمن پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی

چمن (صداقت ویب نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف چمن پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ مقدمہ عید کے تیسرے روز پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جلسے میں کی گئی تقریر کے حوالے سے درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر ولی غبیزئی کی مدعیت میں درج کی گئی۔پولیس کے مطابق معاملے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔