اسلام آباد (ویب نیوز): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور پی ٹی آئی کشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری حمید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی احتجاج، آئندہ انتخابات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
