پاکستان ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

محسن نقوی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، اس پر تبصرہ نہیں کروں گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب نیوز): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی ذاتی رائے ہے، اس لیے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کے لیے مؤثر گڈ گورننس ناگزیر ہے اور عوام کو بہتر طرز حکمرانی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق موجود ہے، جبکہ رواں سال دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار 348 آپریشنز کے دوران 2 ہزار 84 مصدقہ دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے لیے ہتھیار ڈالنے یا انجام بھگتنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔