کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ ایک اہم دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ یہ دورہ ایک اہم پیغام لے کر کر رہے ہیں، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔ حکام کے مطابق اس دورے کو سفارتی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
