تازہ ترین ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

محسن داوڑ کی سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی، احتجاجی دھرنے میں شرکت

کوئٹہ (ویب نیوز)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے سربراہ محسن داوڑ نے سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو بروقت انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ محسن داوڑ نے بلوچستان میں پائیدار امن، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات پر سنجیدگی سے عملدرآمد پر زور دیا۔