کوئٹہ (ویب نیوز): مغربی افریقی ملک مالی میں ایک فوجی قافلے پر ہونے والے حملے میں کم از کم 50 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ شمالی و وسطی مالی میں اس وقت کیا گیا جب فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔ حملہ آوروں نے گھات لگا کر خودکار ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد سے فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ مالی کی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم حکام مختلف شدت پسند گروہوں کے ممکنہ کردار کا جائزہ لے رہے ہیں۔
