پاکستان ۲ ستمبر ۲۰۲۶

مارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت 48 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے

کوئٹہ/اسلام آباد (وېب نیوز) مارچ 2027 میں سینیٹ کے 48 ارکان اپنی چھ سالہ مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوں گے، جن میں بلوچستان سے خرم ذیشان، منظور کاکڑ اور ثمینہ ممتاز زہری سمیت متعدد سینیٹرز شامل ہیں۔ ریٹائر ہونے والوں میں تحریک انصاف کے 16، پیپلزپارٹی کے 11، مسلم لیگ (ن) کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، جمعیت علمائے اسلام کے 3، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے 2، مسلم لیگ (ق) کا ایک جبکہ 3 آزاد سینیٹرز شامل ہیں۔ ان میں حکومتی بنچز کے 27 اور اپوزیشن کے 21 ارکان شامل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آئندہ سال 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا، جبکہ نئے سینیٹرز کے انتخاب کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات بھی متوقع ہیں۔ بلوچستان میں نئی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔