تازہ ترین ۱۶ جون ۲۰۲۶

مائنز اینڈ منرلز جیسے عوامی وسائل پر قبضہ پشتون اور بلوچ اقوام کو قبول نہیں، احمد خان

کوئٹہ (ویب نیوز) افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز جیسے عوامی وسائل اور املاک پر کسی بھی قسم کی قبضہ گیری پشتون اور بلوچ اقوام کے لیے ہرگز قابل قبول نہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران اشرافیہ عوامی وسائل پر قبضہ کرکے اپنے مفادات حاصل کر رہی ہے جبکہ مقامی آبادیوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ احمد خان نے کہا کہ عوامی وسائل پر قبضہ نہ صرف معاشی استحصال کا باعث بنتا ہے بلکہ عوام اور ریاست کے درمیان فاصلے بھی بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معدنی وسائل سے متعلق ایسے تمام بلز واپس لیے جائیں جنہیں مقامی عوام کے حقوق کے منافی سمجھا جاتا ہے، اور عوام کو اپنے وسائل پر مکمل اختیار دیا جائے۔