کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کے بیرونِ ملک علاج کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ معاونِ وزیراعلیٰ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کو مزید جدید علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا جائے گا، جبکہ اس سے قبل ان کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری رہے گا۔ حکومتی حکام کے مطابق تمام انتظامی و قانونی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور متاثرہ ڈاکٹر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
