مقامی ۴ ستمبر ۲۰۲۶

لسبیلہ کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، نواب جام کمال خان

اوتھل(ویب نیوز)وفاقی وزیر تجارت و نواب آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے عوام کے جائز مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام گروپ کے ضلعی رہنما سردار امام بخش مانڈرہ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں مختلف علاقوں کے عوامی مسائل اور بنیادی ضروریات سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ نواب جام کمال خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ضلع کی ترقی و خوشحالی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔