کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) کوئٹہ کے رہائشی محمد سجاد نے اپنے لاپتہ بھائی محمد ثاقب سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بھائی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ایئرپورٹ روڈ کے علاقے سے گھر سے نکلا تھا اور تاحال واپس نہیں آیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر محمد ثاقب کسی کالعدم تنظیم یا ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے بھائی کی تلاش کیلئے متعلقہ ادارے اقدامات کریں۔
