تازہ ترین ۱۴ جون ۲۰۲۶

قومی شاہراہوں پر کسٹم کے متعدد چیک پوسٹس کا خاتمہ

کوئٹہ(ویب نیوز) آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی اور کلیکٹر کسٹم بلوچستان کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد قومی شاہراہوں پر متعدد غیر ضروری کسٹم چیک پوسٹس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے شاہراہوں پر بار بار تلاشی، تاخیر اور تجارتی رکاوٹوں کے مسائل پیش کیے جس پر کسٹم حکام نے فوری طور پر چیک پوسٹس ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ٹرانسپورٹر رہنما حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے اس فیصلے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی معیشت کا انحصار ٹرانسپورٹ، تجارت اور معدنیات پر ہے، اور ایسے اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔