پاکستان ۷ جون ۲۰۲۶

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے

کوئٹہ(ویب نیوز)آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاریوں اور قومی ترقیاتی ترجیحات کے تعین کے سلسلے میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اہم ترین اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے۔ یہ اہم اجلاس وزیراعظم ہاس میں سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے، جہاں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم، اہم منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کے طے شدہ ایجنڈے کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے ارکان میں وفاقی وزرا، متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شامل ہوں گے، جو اپنے اپنے صوبوں کی ترقیاتی ترجیحات، مالی ضروریات اور جاری وفاقی منصوبوں کے حوالے سے سفارشات اور تجاویز پیش کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع نے: یو این اے: نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان اجلاس کے دوران صوبے کے پسماندہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے، توانائی، تعلیم، صحت، آبپاشی، مواصلات اور دیگر اہم شعبوں کے لیے وفاقی بجٹ سے وسائل کی منصفانہ فراہمی اور وفاقی تعاون کے حصول سے متعلق بلوچستان کا مضبوط مقف پیش کریں گے۔