پاکستان ۳ ستمبر ۲۰۲۶

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے 21 جولائی 2026 کو ہونے والے اجلاس میں تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ قائمہ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کو ان کے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں تمام رکن مطبوعات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو مقررہ وقت پر تنخواہیں ادا کریں۔