اسلام آباد (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ)قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد میں اس وقت دو کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچے بنیادی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں،سکول نہ جانیوالے بچوں کی عمریں 5 سے 16 سال تک ہیں۔جمعے کو قومی اسمبلی میں وزارت تعلیم کی طرف سے بتایا گیا کہ پنجاب میں سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،پنجاب میں اس وقت 90 لاکھ 60 ہزار بچے سکول سے محروم ہیں۔وزارت تعلیم و تربیت کے مطابق سکول کی بنیادی تعلیم سے محروم رہنے والے بچوں کے حوالے سے سندھ دوسرے نمبر پر ہے، وہاں سکول نہ جا نے والے بچوں کی تعداد 70 لاکھ 82 ہزار ہے،بلوچستان کے 40 لاکھ 92 ہزار، اسلام آباد میں 9 ہزار بچے سکول کی بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔ پاکستان میں جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک کل جی ڈی پی کا صرف اعشاریہ 8 فیصد تعلیم پر خرچ کیا گیا ۔
