اسلام آباد(ڈیلی صداقت ویب نیوز)قومی اسمبلی نے انسدادزنابالجبر(تفتیش وسماعت مقدمہ)ترمیمی بل 2025کی منظوری دیدی۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سیدہ نوشین افتخارنے انسدادزنابالجبر(تفتیش وسماعت مقدمہ)ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا جس کی ایوان نے شق وارمنظوری دیدی، ایوان نے بل پرعالیہ کامران کی ترامیم کومستردکردیا۔
