کوئٹہ (ویب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما انجینئر زمرک خان اچکزئی نے صوبائی بجٹ اور پی ایس ڈی پی میں قلعہ عبداللہ کو نظرانداز کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں شدید خشک سالی کے باوجود ڈیموں کی تعمیر کے لیے کوئی نیا منصوبہ شامل نہیں کیا گیا، جو تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو پانی کی قلت مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قلعہ عبداللہ سمیت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لیے ڈیموں کے منصوبے فوری طور پر پی ایس ڈی پی میں شامل کیے جائیں تاکہ بارشوں اور سیلابی پانی کو محفوظ کر کے زرعی و آبادیاتی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
