مقامی ۲۸ مئی ۲۰۲۶

قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی، پولیس کی تفتیش جاری

( صداقت نیوز)

قلعہ سیف اللہ کے علاقے مولوی بختیار صاحب اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور زخمی و جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔