کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان حکومت کی جانب سے قلات ڈویژن کی حیثیت ختم کرکے ضلع مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن اور ضلع کچھی کو سبی ڈویژن میں شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں، وکلا اور دیگر شخصیات نے حکومتی اقدام کو بلوچستان کی تاریخ، ثقافت اور قومی شناخت کے خلاف قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ شرکا نے اعلان کیا کہ اس فیصلے کے خلاف ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر بھرپور جدوجہد کی جائے گی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قلات ڈویژن کی تاریخی حیثیت بحال کی جائے۔
