تازہ ترین ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

قلات ڈویژن کا نام تبدیل کرنے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

قلات (ویب نیوز)قلات ڈویژن کا نام تبدیل کرکے خضدار ڈویژن رکھنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ قلات کی تاریخی، ثقافتی اور قومی شناخت کو ختم کرنا آئین پاکستان کی متعلقہ دفعات کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے کر قلات ڈویژن کا تاریخی نام فوری طور پر بحال کیا جائے۔