مقامی ۱۸ جون ۲۰۲۶

قلات ٹول پلازہ پر مسلح افراد کی مبینہ ناکہ بندی، شہریوں کو قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کی ہدایت

کوئٹہ (ویب نیوز)قلات ٹول پلازہ پر مبینہ طور پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی اطلاعات کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی، جس کے باعث انتظامیہ اور متعلقہ ذرائع نے شہریوں کو قومی شاہراہ پر سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صورتحال معمول پر لانے اور شاہراہ کو کلیئر کرنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔